کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کی انتظامیہ کا شرکا کے لیے بوسٹر ڈوز کا بندوبست
کمیٹی کے اہلکار آگہی مہم بھی چلا رہے ہیں- (فوٹو سبق)
کنگ عبدالعزیز کیمپل میلے کی انتظامیہ نے شرکا کے لیے بوسٹر ڈوز کا بندوبست کردیا- وزارت صحت سے یکجہتی پیدا کرکے تیسری ڈوز کا انتظام کیا گیا ہے-
ایس پی اے کے مطابق ان دنوں سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمپ میلے کی سرگرمیاں جاری ہیں- یہ چھٹا سال ہے- اس میں ملکی اور غیرملکی سب شریک ہیں-
کیمل میلے کے ماتحت حفظان صحت کمیٹی نے شرکا کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں- کمیٹی کے اہلکار آگہی مہم بھی چلا رہے ہیں اور تفتیشی عمل کا بھی اہتمام کررہے ہیں-
میلے کی انتظامیہ نے آگہی پمفلٹ تیار کیے ہیں جو شرکا میں تقسیم کیے جارہے ہیں- توکلنا ایپ کے ذریعے سب کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے- شائقین اور شرکا میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے جارہے ہیں- یہاں وزارت صحت نے اپنا دفتر کھولا ہوا ہے جہاں موسمی انفلوائنزا کی ویکسین دی جارہی ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں