انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ماتا ویشنو دیوی کے مندر میں بھگدڑ کی وجہ سے 12 یاتری ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو علی الصبح ماتا ویشنو دیوی کے مندر میں یاتریوں کے رش کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سری نگر میں 30 سال سے بند گرجا گھر میں کرسمس کی تقریب ’نیک شگون‘Node ID: 630106
-
انڈیا کی ریاست ہریانہ میں چرچ پر حملہ، مجسمے کو توڑ دیا گیاNode ID: 630196
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی واقعے کے بعد ذاتی طور پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یاتریوں کی ایک بڑی تعداد نئے سال کے موقعے پر عبادت کے لیے آئی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یاتری ویشنو دیوی بھون میں داخل ہو رہے تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماتا ویشنو دیوی بھون میں بھگڈر کی وجہ سے ہلاکتوں پر انتہائی غمزدہ ہیں۔
انہوں نے نیشنل ریلیف فنڈ سے ہلاک ہونے والوں کے لیے دو لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ان کو مندر میں بھگڈر کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ ہے۔
Ex-gratia of Rs.10 lakh each would be given to the next of kin of those who lost their lives due to stampede and Rs.2 lakh to injured. Shrine board to bear the cost of treatment of injured.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) January 1, 2022