Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نئے سال میں تلخیاں کم کریں‘، حکومت کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے۔ (فوٹو: پی آئی ڈی)
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
سنیچر کو نئے سال کے آغاز پر پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن انتخابات، معیشت، سیاست اور عدالتی اصلاحات سے متعلق مذاکرات کرے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ’2022 کے آغاز پر سمجھتا ہوں کہ تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’حکومت اور اپوزیشن الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کے لیے گفتگو کریں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اپنے ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے۔ پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے۔‘
وفاقی حکومت اس سے قبل بھی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات سمیت مختلف ملکی معاملات پر مذاکرات کی دعوت دیتی رہی ہے۔
حکومت نے انتخابی اصلاحات پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی دی تھی۔
گزشتہ برس اپوزیشن نے حکومت کے ساتھ اتفاق بھی کیا تھا تاہم حکومت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کمیٹی بنانے کے لیے سپیکر کو اپنے ارکان کے نام نہیں بھیجے جس کی وجہ سے کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

شیئر: