Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کی الھدی شاہراہ عارضی طورپربند

شاہراہ کو صاف کرنے کے بعد جلد کھول دیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
ہائی وے پولیس نے طائف جانے والی ’الھدی‘ شاہراہ ٹریفک کے لیے عارضی طورپر بند کردی۔ پہاڑی راستے پربارش کی وجہ سے پتھرگرنے سے شاہراہ کو بند کرنا پڑا۔
سبق نیوز کے مطابق ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ الھدی شاہراہ کو ہفتے کے روز عارضی طورپر ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔
شاہراہ پربارش کی وجہ سے بڑی تعداد میں چٹانی پتھر گرجانے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی۔ ہائی وے پولیس اور شہری دفاع کے مخصوص یونٹس کو متاثرہ مقام پرطلب کرلیاگیا تاکہ شاہراہ پرگرنے والے پتھروں کو ہٹا کراسے ٹریفک کے لیے بحال کیاجاسکے۔
واضح رہے طائف جانے کے دوراستے ہیں جن میں الھدی کا راستہ نسبتا چھوٹا ہے جو پہاڑی راستہ ہے ۔ موسم برسات میں یہاں چٹانوں سے پتھر گرنے کی وجہ سے شاہراہ کو عارضی طورپربند کردیا جاتا ہے

شیئر: