پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے آغاز کے واضح آثار نظر آ رہے ہیں۔
اتوار کو اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا کہ ’اب ایک اور کورونا لہر کے آغاز کے واضح ثبوت ہیں جس کی توقع پچھلے چند ہفتوں سے کی جا رہی تھی۔‘
مزید پڑھیں
-
اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس، مزید ٹریسنگ کا عمل جاریNode ID: 629966
-
پاکستان میں 15 کروڑ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن ہوگئی: اسد عمرNode ID: 630351
-
پاکستان میں اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیقNode ID: 630921
انہوں نے لکھا کہ ’جینوم سکوینسنگ کراچی میں اومی کرون کیسز کے بڑھتے ہوئے تناسب کو ظاہر کرتی ہے۔ یاد رکھیں کہ ماسک پہننا آپ کا بہترین تحفظ ہے۔‘
قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13 دسمبر کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔
جبکہ این سی او سی کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار 585 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 594 کے نتائج مثبت آئے۔
Clear evidence now of a beginning of another covid wave which has been expected for last few weeks. Genome sequencing showing rising proportion of omicron cases particularly in karachi. Remember : wearing a mask is your best protection
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 2, 2022