Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین نے نومبر میں 12.97 ارب ریال بھجوائے

سعودیوں نے نومبر میں ترسیل زر میں چار سالہ ریکارڈ توڑ دیا- (فوٹو اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ تارکین نے نومبر  2021 کے دوران نومبر  2020 کے مقابلے میں ایک فیصد رقم زیادہ بھیجی- انہوں نے نومبر  2021 کے دوران 12.97 ارب ریال باہر بھجوائے-
اخبار 24 کے مطابق ساما نے بتایا کہ اکتوبر  2021 کے مقابلے میں نومبر  2021 کے دوران تارکین نے 510 ملین ریال کم بھجوائے- کمی کا تناسب 6 فیصد ریکارڈ کیا گیا-
ساما نے توجہ دلائی کہ سعودی شہریوں نے ماہ نومبر کے دوران ترسیل زر کا چار سالہ ریکارڈ توڑ دیا- انہوں نے نومبر  2021 کے دوران نومبر  2020 کے مقابلے میں 48 فیصد رقم زیادہ بھجوائی-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: