الجوف پولیس نے القریات کمشنری میں گاڑی چوری کرکے اسے فاضل پرزوں میں تبدیل کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا- وہ القریات کمشنری کے استراحہ (گیسٹ ہاؤس) میں مسروقہ کار کو پرزوں میں تبدیل کرتے ہوئے پکڑا گیا-
مزید پڑھیں
-
کار چور لڑکی پکڑی گئیNode ID: 306891
اخبار 24 کے مطابق الجوف پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری کو گاڑی چوری کرنے اور اس کے پرزے نکال کر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے پر ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
یاد رہے کہ ماضی قریب تک گاڑیاں چوری کرکے انہیں فاضل پرزوں میں تبدیل کرنے اور فروخت کرنے کا کام غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں تک محدود تھا- اب اس میں مقامی شہری بھی شامل ہوچکے ہیں-