پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
بدھ کو ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ’ہمارے نظم مال کو جتنا کھنگالا جائے گا اتنی ہی صراحت سے حقائق واضح ہوں گے اور قوم یہ سمجھ سکے گی کہ پی ٹی آئی ہی وہ واحد پارٹی ہے جس کا فنڈ ریزنگ مربوط نظام پر مشتمل ہے۔‘
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن اور پی پی کے مالی معاملات کی بھی اسی قسم کی پڑتال کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں
-
فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعاNode ID: 632576
-
فارن فنڈنگ، پی ٹی آئی نے 31 کروڑ سے زائد عطیات چھپائے: رپورٹNode ID: 632656
وزیراعظم نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’اس سے قوم کو باضابطہ سیاسی فنڈ ریزنگ اور قوم کی قیمت پر نوازشات کے بدلے میں سرمایہ دار اور مفاد پرست گروہوں سے مال اینٹھنے کے مابین فرق کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔‘
خیال رہے کہ منگل کو فارن فنڈنگ کیس میں الیکش کمیشن کی قائم کردہ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے سوال اٹھائے گئے ہیں۔
اردو نیوز کو دستیاب سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے دستاویزات کے مطابق کمیٹی نے قرار دیا تھا کہ پی ٹی آئی کی آڈٹ رپورٹ اکاؤنٹنگ کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔ پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ڈیکلریشن میں بینک اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے جبکہ 53 اکاؤنٹس کو چھپائے رکھا۔
رپورٹ کے مندرجات کے مطابق تحریک انصاف نے 31 کروڑ روپے سے زیادہ کے عطیات الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیے۔
میں ECP کیجانب سےسمندرپارپاکستانیوں کےعطیات پرمشتمل PTI کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمارےنظمِ مال کو جتنا کھنگالا جائیگااتنی ہی صراحت سےحقائق واضح ہونگےاور قوم سمجھ سکےگی کہ کیسے PTI ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہےجسکا نظمِ مال پولیٹیکل فنڈریزنگ کےاُس مربوط نظام پرمشتمل ہےجس
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022