Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین یافتہ کے کورونا میں مبتلا ہونے پرشفایابی کادورانیہ کتنا؟

توکلنا ایپ پرسٹیٹس مستقل بنیاد پر اپ ڈیٹ کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ایسے افراد جلد صحت یاب ہورہے ہیں جو ویکسین لیے ہوئے ہیں-
ویکسین یافتہ افراد کےمرض مبتلا ہونے کے بعد ان کی صحت یابی کا دورانیہ 7 دن ہوتا ہے جبکہ وہ افراد جنہوں نے وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین نہیں لی ہے اور وہ وائرس کا شکار ہوتے ہیں تو ان کی صحت یابی  10 دن پر محیط ہوگی- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد امیون اور غیرامیون افراد کی صحت حالت ’توکلنا ایپ‘ پر پہلی فرصت میں دی جارہی ہے- اپ ڈیٹ کا سسٹم شروع کردیا گیا ہے- 

امیون افراد کی شفایابی کا دورانیہ 7 دن ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)

 وزارت صحت نے ٹوئٹر پر  جاری بیان میں کہا ہے کہ تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ویکسین کی خوراکیں مکمل کرلیں-
اس امر کومدنظر رکھیں کہ جو لوگ ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لے چکے ہوتے ہیں وہ اگر خدانخواستہ وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں تو انہیں مرض سے ہونے والی تکلیف ان لوگوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے جو ویکسین یافتہ نہیں ہوتے- 

شیئر: