پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف 2010 میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا کے بعد کرکٹ کے منظرنامے سے غائب ہوگئے تھے لیکن آج 11 سال گزر جانے کے باوجود بھی ان کا نام کرکٹ حلقوں میں گونج رہا ہے۔
جنوبی افریقہ اور انڈیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران جب سٹار سپورٹس کے ایک پریزنٹر نے سابق بیٹسمین ہاشم آملہ سے ان کے پسندیدہ بولر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے محمد آصف کا نام لیا۔
انہوں نے محمد آصف کو ’ٹیکنیکل‘ بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے محسوس کیا کہ وہ گیند کے ساتھ ایک جادوگر(کی طرح) تھے۔‘
مزید پڑھیں
-
’وقت گزر گیا گجر صاحب‘، محمد آصف افسردہNode ID: 622056
-
’اوور مائی ڈیڈ باڈی‘: ڈین ایلگر کا منفرد انداز مداحوں کو بھا گیاNode ID: 633491
سابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کہنا تھا کہ محمد آصف کا ہاتھ دیکھ کر یا گیند چھوڑنے کا طریقہ دیکھ کر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تھا کہ اگلی گیند وکٹوں میں آئے گی یا باہر جائے گی۔
’اگر میں گیند چھوڑتا تھا تو وہ اندر آ کر آف سٹمپ اڑا دیتی تھی اور اگر کھیلتا تھا تو گیند باہر نکلتی تھی، بیٹ کا کنارہ لگ جاتا تھا۔‘
’وہ دیکھنے کے لیے تو ایک خوبصورت بولر تھے لیکن ان کا سامنا کرنا اچھا نہیں لگتا تھا۔‘
Mohammad Asif was a magician, Hashim Amla@MuhammadAsif26_ @amlahash#INDvsSApic.twitter.com/ZZhaQ8Xi5B
— Najeeb ul Hasnain (@ImNajeebH) January 6, 2022
اپنے کیریئر میں محمد آصف نے ہاشم آملہ کو پانچ مرتبہ آؤٹ کیا۔ محمد آصف کے مداح ہاشم آملہ کے آؤٹ ہونے کی وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔
Mohammad Asif all 5 dismissals of Hashim Amla
• They face each other in 5 International matches@amlahash rates @MuhammadAsif_26 as the toughest bowler he ever faced. pic.twitter.com/je3UCT0pxs— Mustafa Abid (@mmustafa_abid) January 5, 2022