Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیلر سے خریدار کو نئی گاڑی کا حق کب حاصل ہوگا؟

ڈیلر خرابی کی اصلاح کی چار بار کوشش کرچکا ہو- (فوٹو عکاظ)
مملکت میں وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اگر ڈیلرکسی کی گاڑی میں صنعتی خرابی کی مرمت میں چار بار ناکام ہوجائے تو ایسی صورت میں گاہک کو نئی گاڑی یا اس کی اصل قیمت واپس لینے کا حق ہوجائے گا-
مملکت میں گزشتہ کئی برسوں سے وزارت تجارت یہ مہم چلائے ہوئے ہے کہ گاہکوں کو نئی گاڑیوں میں خرابی دریافت ہونے پر ڈیلر سے مفت اصلاح و مرمت کراتی ہے- مشہور مارکہ والی کار کمپنیوں کی گاڑیوں میں بھی متعدد ایسی خرابیاں ریکارڈ پر آتی رہتی ہیں جن کا تعلق کار تیار کرنے والی کمپنی سے ہوتا ہے-
مزید پڑھیں
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تجارت نے توجہ دلائی ہے کہ  گاہک کو تین شرائط کی موجودگی میں نئی گاڑی حاصل کرنے یا ڈیلر سے خریدی ہوئی گاڑی کی اصل قیمت واپس لینے کا حق ہوگا- وہ تین شرائط یہ ہیں-
خرابی ایسی ہو جس کی وجہ سے گاڑی سے فائدہ نہ اٹھایا جاسکتا ہو- اس خرابی کی وجہ سے گاڑی کی مارکیٹ ویلیو پر فرق پڑ رہا ہو- گاڑی کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا ممکن نہ ہو-
دوسری شرط یہ ہے کہ ڈیلرمتعلقہ خرابی کی اصلاح کی چار بار کوشش کرچکا ہو اور بات نہ بن رہی ہو- یا یہ کہ اصلاح کی کوشش میں  25 دن لگ چکے ہوں- اس مدت میں فاضل پرزوں کی فراہمی کا دورانیہ شامل نہیں ہوگا-
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ تیسری شرط یہ ہے کہ اگر گاہک اپنی پرانی گاڑی جیسی کوئی اور گاڑی حاصل کرنا چاہتا ہو اور اس کی خصوصیات وہی ہوں جو اس کی خریدی ہوئی گاڑی کی تھیں تو ایسی صورت میں اسے گاڑی کے استعمال کی وجہ سے مناسب قیمت ادا کرنا ہوگی- رقم مقرر کرنے کے سلسلے میں گاڑی کے استعمال کا دورانیہ اور اس کا انداز مد نظررکھا جائے گا-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: