ریسکیو حکام نے سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے گلیات جانے والے تمام راستے بند ہیں اور وہ گلیات کی جانب سفر سے گریز کریں۔
سنیچر کو ریسکیو 1122 گلیات نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’نتھیا گلی میں قائم ریسکیو سٹیشنز میں اہلکار موجود ہیں۔ ریسکیو1122 کے اہلکار گلیات میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ گلیات میں 5 سے 6 فٹ برف پڑی ہے جس کے باعث روڈ مختلف مقامات پر بند ہے۔ گلیات جانے والے تمام راستے بند ہیں سیاحوں سے درخواست ہےگلیات کا سفرنہ کریں۔‘
قبل ازیں مری میں ریسکیو کے حکام نے بتایا کہ برفباری کے باعث پھنسی ہوئی گاڑیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مری میں سڑک پر پھنسے 21 سیاح ہلاک، وزیراعظم کا انکوائری کا حکمNode ID: 633766
-
مری میں سیاحوں کی ہلاکتیں، واقعہ کیسے پیش آیا؟Node ID: 633791
مری میں ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے سیاحوں کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ہیلی کاپٹر مری میں موسم کی صورت حال بہتر ہونے پر ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں مری میں پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ریسکیو1122/ گلیات اپڈیٹس
نتھیا گلی میں قائم ریسکیو سٹیشنز میں اہلکار موجود ہیں،ریسکیو1122 کے اہلکار گلیات میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں
گلیات میں 5 سے 6 فٹ برف پڑی ہے جسکے باعث روڈ مختلف مقامات پر بند
گلیات جانے والے تمام راستے بند ہیں
سیاحوں سے درخواست ہےگلیات کا سفرنہ کریں— KP_Rescue1122 (@KPRescue1122) January 8, 2022