انڈیا میں پولیس نے مسلمان خواتین کی جعلی نیلامی کے لیے انٹرنیٹ ایپلی کیشن بنانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق 25 سال اومکریشور ٹھاکر کو ایک چھاپے کے دوران اندور سے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اپنے جرم کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔
انڈیا کے انگریزی اخبار دا ہندو کی رپورٹر ہیمانے بھنڈاری کے مطابق تفتیش کے دوران اومکریشور نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال نمایاں مسلمان خواتین کی جعلی نیلامی کے لیے ’سُلی ڈیلز‘ نامی انٹرنیٹ ایپلی کیشن بنائی تھی۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے: عمران خانNode ID: 632866
واضع رہے انڈیا میں پولیس نے کچھ دنوں قبل صحافیوں، آرٹسٹوں اور دیگر نمایاں مسلمان خواتین کی تصاویر بغیر اجازت کے ’سُلی ڈیلز‘ نامی ایپلی کیشن پر اپلوڈ کرنے پر تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔
اس طرح کی انٹرنیٹ ایپلی کیشن ایسے ہی مقصد کے لیے پچھلے سال جولائی کے مہینے میں بھی بنائی گئی تھی جس کا نام ’سلی ڈیلز‘ تھا۔
واضح رہے کہ ’سُلی‘ ایک ہتک آمیز لفظ ہے جو ہندو انتہا پسند مسلمان خواتین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ہیمانی بھنڈاری کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اومکیشور نے یہ انٹرنیٹ ایپلی کیشن مسلمان خواتین کو بدنام کرنے کے مقصد سے بنائی تھی۔
#JustIn #SulliDeals app creator arrested. Aumkareshwar Thakur, resident of Indore, 25 years old BCA Graduate: Police
— Hemani Bhandari (@HemaniBhandari) January 9, 2022
ایک اور انڈین صحافی مشیرہ اشرف کے مطابق اومکیشور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ٹریڈ مہاسبھا‘ نامی ایک گروپ کا رکن تھا اور اسی گروپ کے اراکین نے ساتھ مل کر مسلمان خواتین کو بدنام کرنے کی سازش کی۔
Omkareshwar told during interrogation that he had joined a group called TradeMahasabha on Twitter in January 2020 using the handle @gangescion.After this, the members discussed and hatched a conspiracy to troll Muslim women.Later, they deleted all their social media footprints.
— Musheera Ashraf (@Musheera_Ashraf) January 9, 2022