وزارت بلدیات ودیہی و آباد کاری امور نے پیر کو بیان میں کہا ہے کہ حجامت میں ڈسپوزیبل آلات کے استعمال کی پابندی کی بار بار خلاف ورزی پر دو ہزار ریال جرمانہ ہوگا-
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیاتی امور نے کہا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد سنیچر 12 جمادی الثانی 1443ھ مطابق 15 جنوری 2022 سے ہوگا-
وزارت بلدیات و دیہی امور نے کہا ہے کہ ڈسپوزیبل آلات ایک سے زیادہ بار استعمال کرنا قابل سزا جرم ہے- اس پر دو ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے-
مزید پڑھیں
-
باربر شاپس حفاظتی تدابیر کے ساتھ کام کرنے لگیںNode ID: 486926
وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ جرمانے کے علاوہ خلاف ورزی کی اصلاح بھی ضروری ہوگی جبکہ ایک سے زیادہ بار کی خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا ہوگا اور صالون ایک ہفتے کے لیے سیل کردیا جائے گا-
یاد رہے کہ وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اس سے قبل مردوں کی حجامت کے لیے خاص دکانوں سے متعلق کورونا ایس او پیز جاری کرچکی ہے- اس کا مقصد صالون کے کارکنان اور گاہکوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا اور معاشرے کو نئے کورونا وائرس لگنے سے بچانا ہے-