امارات میں کورونا سے 860 افراد شفایاب، 2562 نئے کیسز
پیر کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی- (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 97 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے-
امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق پیر کوملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 2562 ہے جس کے بعد کل تعداد 7 لاکھ 88 ہزار 187 ہوچکی ہے- اسی طرح شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 860 رہی اس طرح کل صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 893 ہوچکی ہے-
وزارت صحت کے مطابق پیر کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 2 ہزار 174 تک پہنچ گئی ہے-
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں