Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی وزیر صحت کورونا کا شکار ہوگئے

وزیرصحت نے خود کو ہاوس آئسولیٹ کرلیا(فوٹو، سبق نیوز)
کویتی وزارت صحت  تصدیق کی ہے کہ وزیر صحت خالد السعید کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ معمول کے مطابق جمعرات کی صبح وزیر صحت کا ٹیسٹ ہوا تھا رپورٹ آنے پر پتہ چلا کہ وہ وائرس کی زد میں آگئے  ہیں- 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقررہ نظام کے مطابق وزیر صحت  نے خود کو ہاؤس آئسولیٹ کرلیا ہے اور آن لائن فرائض منصبی ادا کررہے ہیں- 
یاد رہے کہ گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران کویت میں کورونا کے  کیسز غیرمعمولی حد تک بڑھ گئے ہیں-
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہاں 2413 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ 9 دسمبر سے اب تک صرف 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے- 

شیئر: