Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسک نہ پہننے پر سزا کیا ہوگی، محکمہ پاسپورٹ کی وضاحت

ماسک نہ پہننے کی غلطی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب نے ماسک نہ پہننے پر سخت سزا مقرر کردی ہے- تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ماسک کی پابندی کی تاکید کی ہے-
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھکنا خلاف قانون ہے- اس پر جرمانہ مقرر ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی غلطی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی- جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہوسکتا ہے-
محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ  وہ کورونا وائرس سے بچاؤ، وبا کو پھیلنے سے روکنے  اور اپنی نیز دوسروں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ماسک کی مسلسل پابندی کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: