مصر میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 گاڑیاں ٹکرا گئیں
جمعرات 13 جنوری 2022 5:23
حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے (فوٹوِ: الامارات الیوم)
مصر کے معروف سرکلر روڈ آٹوستراد کے نیچے 11 گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی- ان میں پرائیویٹ، ٹیکسی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف قسم کی گاڑیاں شامل تھیں-
مصری جریدے الیوم السابع کے مطابق حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ تصادم سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور بیشتر گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا-
’15 مایو‘ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے-
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی- ٹرک ڈرائیور گاڑیوں سے آگے نکلنا چاہتا تھا۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں