مصر میں بدھ کو قاہرہ کے باہر گاڑیوں کے تصادم میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
عرب نیوز نے مصری اخبار الاھرام کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دریائے نیل کے کنارے قاہرہ کے نواح کو ملانے والی شاہراہ پر مسافر منی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں کار حادثہ، اطالوی طائفے کے تین ڈانسر ہلاکNode ID: 610351
-
مصر میں جنوبی سینائی پہلا مکمل کورونا ویکسینیٹڈ گورنریٹNode ID: 610676
ایک اور سرکاری اخبار الیوم نے بتایا کہ غلط سمیت سے شاہراہ کو عبور کرنے والا ٹرک اور مسافر منی بس آمنے سامنے سے ٹکرا گئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں نعشوں کو سڑکوں پر پڑے ہوئے اور ایمولینسز کو انہیں اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مصر میں ٹرانسپورٹیشن سیفٹی ریکارڈ خراب ہے، ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
حادثات زیادہ تر تیز رفتاری، خراب سڑکوں یا ٹریفک قوانین کے ناقص نفاذ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
گزشتہ ماہ قاہرہ کو سو یز شہر سے ملانے والی شاہرہ پر بس الٹ گئی تھی جس کے نتینجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔
اپریل میں جنوبی اسویط میں شاہراہ پر ایک بس ٹرک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
مصر کے سرکاری ادارے شماریات کا کہنا ہے کہ 2019 میں تقریبا 10 ہزار سڑک حادثات ہوئے۔ سال رواں دستیاب اعداد وشمار کے مطابق حادثات میں 3 ہزار 480 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
2018 میں 8 ہزار 480 کار حادثات ہوئے جن میں 3 ہزار 80 اموات ہوئی ہیں۔