معروف جرمن پیانو نواز کی مملکت میں پہلی بار پرفارمنس
معروف جرمن پیانو نواز کی مملکت میں پہلی بار پرفارمنس
جمعرات 13 جنوری 2022 14:36
پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کی کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جرمنی کے سفیر ڈائیٹر لاملیہ کی میزبانی میں منعقدہ ایک تقریب میں جرمنی کی معروف پیانو بجانے والی فنکارہ کورینا سائمن نے خوبصورت پرفارمنس پیش کی۔
عرب نیوز کے مطابق اس میوزیکل پروگرام میں مقامی شخصیات نے شرکت کی اور مخصوص دھنوں کو سراہا۔ معروف موسیقار شومن، چائیکووسکی، مارٹینی اور البنیز کی کمپوزیشن اس پروگرام میں شامل کی گئی تھی۔
جرمن سٹار کورینا سائمن نے اس کنسرٹ کے اختتام پر حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن سے آنے والی پیانو سٹار نے بتایا کہ انہوں نے پانچ سال کی عمر میں پیانو کا پہلا سبق حاصل کر کے اس معروف ساز کو بجانا شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں انہوں نے برلن میں قائم پیانو انسٹی ٹیوٹ سے جونیئر سٹوڈنٹ کے طور پر باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا۔
جرمن سٹار کورینا سائمن کا یہ فن انہیں یورپ، امریکہ، لاطینی امریکہ، ایشیا اور افریقہ کے کئی ممالک میں لیا گیا۔
ان دنوں وہ برلن میں موجود موسیقی سیکھنے کے خواہشمند باصلاحیت نوجوانوں کے لیے تربیتی کلاسز کا اہتمام کر رہی ہیں جس کی وہ موسیقی کے اس مرکز کی قیادت بھی کر رہی ہیں۔
کورینا سائمن بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک اکیڈمیوں میں ہونے والی ماسٹر کلاسز کی باقاعدگی سے میزبانی بھی کرتی ہیں۔
جرمن سفیر نے سفارت خانےمیں ہونے والے ثقافتی پروگرام میں خاص طور پر فنکارہ کورینا سائمن کو مدعو کیا ہے۔
سفارتخانے میں ہونے والے ثقافتی پروگرام میں آرٹ کی نمائشیں، موسیقی کی محفلیں اور پردہ سکرین پر فلمیں شامل کی گئی ہیں۔
اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے ثقافتی تبادلے کے حوالے سے ریاض اور جدہ میں سعودی اور جرمن کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔