جرمن سفیر نے اسلام آباد میں کچرے کی تصویر ٹوئٹ کردی
اسلام آباد... پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اسلام آباد میں سڑک کے کنارے پڑے کچرے کے ڈھیر کی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد میں جہاں خوبصورتی نظر آتی ہے وہیں جابجا کچرے کے ڈھیر بھی نظر آتے ہیں۔ کچرے کو اس طرح سے ہر جگہ نہیں پھینکا جاسکتا۔یہ ڈینگی اور دیگر مضرِ صحت اثرات کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اسلام آباد کو صاف رکھنے کیلئے کیا جاسکتا ہے؟۔جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پرسی ڈی اے نے 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں پاکستان میں سیاحت کے فروغ کےلئے کوششوں کے ساتھ سماجی مسائل کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں۔