امارات : خلیج عرب سمندر میں زلزلے کے جھٹکے
اتوار 16 جنوری 2022 14:59
’امارات میں رہائشیوں میں سے کسی نے بھی جھٹکے محسوس نہیں کئے‘ (فوٹو: سبق)
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ آج خلیج عرب سمندر میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے جھٹکوں کی شدت 5.0 تھی۔
اماراتی قومی مرکز برائے موسمیات نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’خلیج عرب سمندر میں جھٹکے آج صبح امارات کے مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 25 منٹ پر ریکارڈ کئے گئے‘۔
’تاہم امارات میں رہائشیوں میں سے کسی نے بھی جھٹکے محسوس نہیں کئے نہ ہی اس سے کوئی نقصان ہوا ہے‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں ایران کے جنوب میں ہونے والے جھٹکے جن کی شدت 6.5 ریکٹر سکیل تھی کو امارات میں محسوس کیا گیا تھا۔