عرب اتحادی فورس کا آپریشن، 340 حوثی ہلاک
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اتحادی فورسزنے 60 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے(فوٹو،ٹوئٹر)
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحادی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اتحادی فورسزنے 60 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے۔
سبق نیوز نےعرب اتحادی فورسزکی جانب سے جاری بیان کےحوالے سے کہا ہےکہ یمن میں ایران نوازحوثی باغیوں کےخلاف اتحادی فورسزکا آپریشن جاری ہے۔
اتحادی فورسزنے’البیضا‘ کےعلاقےمیں حوثی باغیوں کی 16 فوجی گاڑیوں کوتباہ کیاجبکہ عسکری کارروائیوں میں 150 حوثی مارے گئے۔
اتحادی فورسزکا مزید کہنا تھا کہ مارب کمشنری میں آپریشن کے دوران190 حوثی مارے گئے جبکہ ان کی 21 گاڑیاں تباہ کی گئیں۔
یمن میں شہری آبادیوں پرحوثیوں کی کارروائیوں کےحوالے سےاتحادی فورسزکا کہنا تھا کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے نہتےشہریوں پرکی جانے والی متعدد عکسری کارروائیوں کو ناکام بنایا گیا۔
دوسری جانب اتحادی فورسزنے ’البیضا‘ کے علاقے ’الصومعہ‘ میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائل لانچنگ پیڈکو بھی نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ الصومعہ کے علاقے میں نصب لانچنگ پیڈ سے حوثی ان شہری آبادی والے علاقوں کونشانہ بناتے تھے جو انکے قبضے سے نکل چکے ہیں۔