Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی اور ایئر بلیو کا کوئٹہ سے فلائٹ آپریشنز کا دوبارہ آغاز

ایئر بلیو صرف ڈومیسٹک فلائٹس آپریٹ کرے گی (فوٹو ایئر بلیو)
فلائی دبئی اور ایئر بلیو نے کوئٹہ سے اپنے فلائٹ آپریشنز کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔
فلائی دبئی کی فلائٹس 27 نومبر 2021 جبکہ ائیر بلیو کی فلائٹس 20 نومبر 2021 کے بعد پہلی مرتبہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئیں۔
فلائی دبئی نے تکنیکی اور ائیر بلیو نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر اپنے اپنے فلائٹ اپریشنز محدود مدت کے لیے موخر کیے تھے۔
فلائی دبئی کوئٹہ سے روزانہ ایک فلائٹ دبئی کے لیے، جبکہ ایئر بلیو ہفتہ میں دو فلائٹس آپریٹ کرے گی۔
ایئر بلیو صرف ڈومیسٹک فلائٹس آپریٹ کرے گی۔
اس سے قبل جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) نے کوئٹہ سے متحدہ عرب امارت کے لیے اپنے آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔  
پی آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کوئٹہ سے دبئی کے لیے ہفتے میں ایک پرواز ہر سوموار کو چلائی جائے گی۔ جلد ان پروازوں کی تعداد ہفتہ وار دو کر دی جائے گی۔
کوئٹہ میں ایک سادہ تقریب میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست فلائٹ سروس کا افتتاح کیا۔

قاسم سوری کے مطابق  کوئٹہ سے دبئی کے لیے براہ راست پرواز بلوچستان کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا (فوٹو اردو نیوز)

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے لوگوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور مزدوری کرتے ہیں اور انہیں دبئی جانے کے لیے پہلے کراچی جانا پڑتا تھا جس کے باعث ان پر اضافی اخراجات کا بوجھ بھی پڑتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے دبئی کے لیے براہ راست پرواز بلوچستان کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو پی آئی اے نے پورا کیا۔ 
قاسم سوری کے مطابق کوئٹہ کے راستے بہت سے افغان باشندے بھی دبئی جانا چاہتے ہیں جو پی آئی اے کی فلائٹ سروس سے مستفید ہوں گے۔

شیئر: