سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ مشق ’پریونشن شیلڈ 3‘ کا آغاز
مشق میں سعودی وزارت صحت بھی شریک ہے- (فوٹو: وزارت دفاع ٹوئٹر)
مملکت میں اتوار کو سعودی امریکی مشترکہ مشق ’پریونشن شیلڈ 3‘ کا آغاز ہو گیا-
ایس پی اے کے مطابق مشرقی ریجن میں 5 ویں ایئر ڈیفنس گروپ نے وزارت صحت، ہلال احمر اور شہری دفاع کی ٹیموں کے علاوہ سعودی مسلح افواج اور امریکی افواج کے ساتھ مشترکہ مشق کا آغاز کیا- اسے ’پریونشن شیلڈ 3‘ کا نام دیا گیا ہے-
افتتاحی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد کرنل عبدالرحمن بن متعب الحربی نے اس حوالے سے بریفنگ دی- پہلے دن مختلف اداروں نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی-
بعدازاں ففتھ ایئر ڈیفنس گروپ کے کمانڈر اور مشق کے کمانڈر میجر جنرل خالد بن سعید ابو قیس اپنی تقریر میں مشق میں امریکی افواج کی شرکت کو سراہا اور انہیں خوش آمدید کہا-
میجر جنرل ابو قیس نے کہا کہ اس طرح کے مشقوں کا مقصد ’مشترکہ تعاون کو بڑھانا، سعودی اور امریکی افواج کے درمیان تجربات کا تبادلہ کرنا اور ہماری مسلح افواج کی تربیت کی سطح کو بلند کرنا ہے‘-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں