Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوریٰ کونسل نے بجلی کے نرخوں میں نظرثانی کا مطالبہ کردیا

سعودی عرب کی شوریٰ  کونسل نے اپنے اجلاس میں بجلی کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو رعایت دینے کےلیے بلوں کے نرخوں میں نظرثانی کی جائے۔
اخبار 24 کے مطابق شوریٰ  کونسل نے اس امرکی جانب بجلی کمپنی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کے نرخوں میں نظرثانی کے علاوہ بجلی کے اسمارٹ میٹرزکی تنصیب کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی مرتب کرتے ہوئے مقامی سطح پراس پروگرام میں اہل افراد کو موقع دیاجائے تاکہ وہ مذکورہ میدان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کریں جس سے سعودی بجلی کمپنی کی خدمات کے معیارکو مزید بہتربنایا جائے۔
شوریٰ کونسل نے پانی وبجلی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ میدان میں کام کرنے والے کنٹریکٹرزکے کام کے حوالے سے  سلامتی کے امورکوبہتربنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے تاکہ خدمات کے معیار کومزید بہتربنایا جاسکے۔

شیئر: