Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گداگری پر سزائیں مقرر، شوریٰ سے قانون کی منظوری

تجارتی جعلسازی کے انسداد کے قانون کی دفعہ 5 میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔( فوٹو عاجل)
سعودی مجلس شوری نے ورچول اجلاس میں انسداد گداگری قانون کی منظوری دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق قانون میں گداگری کے رواج کو ختم کرنے اور بھیک مانگنے والوں کے سماجی، ذہنی، معاشی اور صحت حالات کی اصلاح کا طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے۔
گداگروں کو بھیک مانگنے کے بجائے سرکاری، نجی اور فلاحی اداروں کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے طور طریقے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ گداگری کے رواج کو بڑھنے سے روکنے کے لیے گداگری پر سزا ئیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔
مجلس شوری نے ٹوئٹر کے  اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ شوری نے تجارتی جعلسازی کے انسداد کے قانون کی دفعہ 5 میں ترمیم بھی کی ہے۔
شوری نے عرب ممالک میں سرمایہ کاری کی منڈیوں کو منظم کرنے والے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، تعاون اور مشاورت سے متعلق کثیر فریقی مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی۔

شیئر: