میامی ...سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے روایتی حریف رافیل نڈال کو شکست دے کر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے گئے میامی اوپن کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ ہوا۔راجر فیڈرر نے پہلے سیٹ میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ سوئس اسٹار نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرا سیٹ بھی 6-4 سے جیت کر میامی اوپن کا فائنل اپنے نام کر لیا۔ فیڈرر کی نڈال کے خلاف لگاتار چوتھی کامیابی ہے ۔ فیڈرر نے 2017 میں شاندار کامیابی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ۔ یہ ان کی لگاتار 11ویں کامیابی ہے۔ 2017 میں وہ اب تک صرف ایک میچ ہارے ہیں۔ 19 میں انہیں کامیابی ملی ہے۔