پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات اٹھانے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اومی کرون سے متاثرہ شہروں میں ایک ہفتے کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جمعے کو این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ویرئینٹ اومی کرون سے متاثرہ بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں کے اندر کورونا ٹیسٹ طلبا میں پھیلنے والی بیماری کا پتہ لگانے اور اس کے درست اعداد و شمار کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔
اعداد و شمار مختلف شہروں میں ویکسینیشن کی سطح اور انفیکشن کی شرح کے درمیان باہمی تعلق تجویز کرتے ہیں۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
تعلیمی اداروں خاص کر زیادہ بیماری والے شہروں میں اگلے دو ہفتوں میں مسلسل کورونا ٹیسٹ کیے جائیں۔
زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے/ احاطے/ سیکشنز/ مخصوص کلاسیں ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔
صوبائی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ، محکمہ تعلیم کے حکام اور سکول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مشاورت سے اس طرح کی بندشوں کا فیصلہ کرنے کے لیے کیسز کی ایک حد مقرر کرے گی۔
12 سال سے زیادہ عمر کے طلبا کی 100 فیصد ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے فیڈریشن یونٹس سکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہمات چلائیں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے سے 15 ججز اور مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری بھی کورونا کا شکار ہیں جبکہ سینے میں انفیکشن کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جرمنی کی ویکسینیشن مہم میں بھیڑ بکریاں بھی شاملNode ID: 632546
-
امریکہ کا 3 عرب ممالک کے سفر پر کورونا کے سبب انتباہ جاریNode ID: 637141