Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی سیکھنے کیلئے آسان اسباق پر مشتمل سلسلہ اردوداں طبقے کیلئے معاون ثابت ہوگا

 مختلف قسم کے چند جملے لکھئے ، بار بار پڑھئے اور سمجھئے اور اعراب کو خصوصیت کے ساتھ سمجھئے

أین بَیْتُ المُدَّرِسِ ؟ ٹیچر کا گھر کہاں ہے ؟

ھُو بَعِیدٌ ، وہ دور ہے ۔

القرْآنُ کِتَابُ اللہِ ، قرآن اللہ کی کتاب ہے۔

الکَعَبَۃُ بَیْتُ اللہِ ، کعبہ اللہ کا گھر ہے۔

اللہُ ربُ العَالَمْینَ ، اللہ تمام جہانوں کا رب ہے۔

محمدرَسولُ اللہِ ، محمد اللہ کے رسول ہیں۔

ھٰذا بیتُ خالدٍ و ذٰلِکَ بَیتُ حامدٍ ، یہ خالد کا گھر ہے اور وہ حامد کا گھر ہے۔

ابنُ عمارٍ طالبٌ و ابن یاسرٍ تاجرٌ ، عمار کا بیٹا طالب علم ہے اور یاسر کا بیٹا تاجر ہے۔

بَیْتُ المُدَرِّسِ صَغِیرٌ و بَیْتُ التَاجِرِ کَبِیرٌ ، ٹیچر کا گھر چھوٹا ہے اور تاجر کا گھر بڑا ہے۔

ھٰذا مِفتَاحُ السََیَّارَۃِ ، یہ کار کی چابی ہے۔ أین مِفْتَاحُ البَیْتِ ؟ گھر کی چابی کہاں ہے۔

أین مَسْجِدُ الرَسولِ ؟ رسول کی مسجد کہاں ہے؟ ھُو فی المَدِینۃِ المُنَّوَرۃِ وہ مدینہ منورہ میں ہے۔

بِنْتُ حَامِدٍ فی المَدرسۃِ و بنتُ محمدٍ فی الجَامعۃِ ، حامد کی لڑکی اسکول میں ہے اور محمد کی لڑکی یونیورسٹی میں ہے۔

إسمُ المُدَرِّسِ سَعِیدٌ و إسمُ المُھَنْدِسِ خَالدٌ ، ٹیچر کا نام سعید ہے اور انجینیئر کا نام خالد ہے ۔

بَابُ المَسَجِد مفتوحٌ و بابُ المدرسۃِ مُغلَقٌ ، مسجد کا دروازہ کھلا ہے اور اسکول کا دروازہ بند ہے۔

ھٰذا مسجدٌ و ھٰذہ مدرسۃٌ ، یہ مسجد ہے اور یہ اسکول ہے۔

ھٰذا دِیکٌ و ھٰذہ دُجَاجۃٌ ، یہ مرغ ہے اور یہ مرغی ہے ۔

ھٰذا إبْنُ المُدیرِ و ھٰذہ بنتُ المُدرسِ ، یہ منیجر کا بیٹا ہے اور یہ ٹیچر کی بیٹی ہے ۔

ھٰذا اَبُ یاسرٍ و ھٰذہ اُمُّ یاسرٍ ، یہ یاسر کے والد ہیں اور یہ یاسر کی ماں ہیں۔

ھٰذا بابٌ و ھٰذہ نافذۃٌ ، یہ دروازہ ہے اور یہ کھڑکی ہے ۔

محمدٌ طَالِبٌ ، محمد طالب علم ہے۔ اَمِنَۃُ طَالِبۃٌ ، آمنہ طالبہ ٔ علم ہے۔

حامدٌ طبیبٌ و فاطمۃُ طبیبۃٌ ، حامد ڈاکٹر ہے اور فاطمہ ڈاکٹر ہے۔

ھُومُسلمٌ و ھی مسلمۃٌ ، وہ مسلم ہے اور وہ مسلمہ ہے ۔

البَابُ مُغلقٌ و النافذۃُ مُغلقۃٌ ، دروازہ بند ہے اور کھڑکی بند ہے۔

المَسجِدُ بَعِیدٌ المدرسۃُ بَعیدۃٌ ، مسجد دور ہے اور اسکول دور ہے۔

الطَالِبُ مَرِیضٌ ، طالب علم مریض ہے ۔ الطالبَۃُ مَرِیضَۃٌ ، طالب علم مریض ہے۔

ان جملوں میں جو آپ نے ابھی پڑھے مذکر اور مؤنث کا فرق واضح کیا گیا ہے۔ اگر مبتدا مذکر ہے تو اس کی خبر مذکر ہے اور اگر مبتدا مؤنث ہے تو اس کی خبر مؤنث آتی ہے لیکن اردو ترجمہ میں مذکر اور مؤنث میں بہت کم فرق آتا ہے-

آج مثالیں بہت دی گئی ہیں لیکن چند الفاظ کو چھوڑ کر بیشترالفاظ پرانے ہیں ۔اب ان الفاظ کو صحیح تلفظ کے ساتھ یاد کیجئے۔

المکواۃُ استری، الدراجۃُ، سائیکل ، الملعقۃُ چمچہ، القدرُ ہانڈی، البقرۃ گائے، الفلاَّحُ ،کسان، الانفُ ناک ، الفمُ منہ۔ الاذُنُ کان، الیدُ ہاتھ ، الرِّجْلُ پاؤں، الشایُ چائے، الاُم ماں، الثلاجۃُ فریج، القہوۃُ کافی، النافذۃُ کھڑکی۔

شیئر: