Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سجن دس نا۔۔۔ ’پتا نہیں سننے کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہوں‘

اس سے قبل کوک سٹوڈیو کے دونوں گانے ’کنا یاری‘ اور ’فو جھوم‘ بہت پسند کیے جا چکے ہیں (ٖفوٹو: کوک سٹوڈیو)
کوک سٹوڈیو کے پہلے دو گانوں کو سننے اور دیکھنے والوں نے مختلف ثقافت اور نئے طرز کی موسیقی کی وجہ سے خوب سراہا لیکن بات اگر کوک سٹوڈیو کے تیسرے گانے ’سجن دس نا‘ کے بارے میں کی جائے تو پہلے دو گانوں کی نسبت ’سجن دس نا‘ کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کے خیالات کچھ الگ ہیں۔
کوک سٹوڈیو ’دا ساؤنڈ آف نیشن‘ نے اتوار کو 14ویں سیزن کا تیسرا گانا ’سجن دس نا‘ ریلیز کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر گانے کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ’سجن دس نا‘ کے حوالے سے کہا کہ ’مجھے یہ گانا اچھا لگ رہا ہے اور میں امید کرتا ہوں یہ آپ بھی اسے پسند کریں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’اب میں سمجھ گیا ہوں کہ ریپ سونگ کس طرح بہتر ہو سکتا ہے۔‘
کوک سٹوڈیو کے پہلے دو گانوں کو پسند کیا گیا لیکن تیسرے گانے کے بارے میں سوشل میڈیا یوزرز کی جانب سے ملے جلے تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اُن کی گانے میں دلچسپی صرف گلوکار عاطف اسلم کی وجہ سے ہے تو کچھ کا کہنا ہے کہ اس گانے میں عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن ہیں یہ یقیناً اچھا ہے۔

کوک سٹوڈیو کے نئے گانے ’سجن دس نا‘ کے حوالے سے کچھ صارفین ناخوش نظر آئے تو کچھ نے اسے اووریٹڈ سونگ قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارف عائزہ نے ’سجن دس نا‘ کے حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’عاطف اسلم بہت اچھے ہیں لیکن مومنہ مستحسن بہت اوور ریٹڈ ہیں، مجھے نہیں پتا میں نیا گانا سننے کے بعد کیسا محسوس کر رہی ہوں۔‘

ٹوئٹر صارف عبدالرحمان صافی کہتے ہیں کہ ’مجھے نہیں پتا لوگ کوک سٹوڈیو کے نئے گانے کو اتنا ناپسند کیوں کر رہے ہیں۔ یہ بہت اچھا اور منفرد گانا ہے۔
عماد احمد عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ’عاطف اسلم کسی بھی قسم کا گانا گا سکتے ہیں، اور ’سجن دس نا‘ گانے میں مومنہ کا حصہ بھی اچھا لگا۔‘
کوک سٹوڈیو کے نئے گانے ’سجن دس نا’ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایمن نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہم سب آرام سے اس گانے کو نظرانداز کر کے اگلے کا انتظار کر سکتے ہیں۔‘

ٹوئٹر ہینڈل خان پر گانے کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ’یہ کہا گیا تھا کہ عاطف اسلم آپ کو اچھے گانے دیں گے لیکن اس بار مومنہ مستحسن نمایاں رہیں۔ میں نے ان کی جوڑی اور ’سجن دس نا‘ گانے کی دھن کو پسند کیا۔‘
انہوں نے کوک سٹوڈیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور اچھے گانے کے لیے کوک سٹوڈیو کا شکریہ‘
 

شیئر: