عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور البیضا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 24 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مزید 50 حوثی دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں‘۔