پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن جمعرات 27 جنوری سے شروع ہورہا ہے لیکن اس سے ایک دن پہلے اس کی تشہیر کے لیے ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ رمیز راجہ اور وزیراعظم عمران خان نے اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں۔
اشتہار شروع ہوتا ہے اور رمیز راجہ نیلے کپڑوں میں ملبوس آہستہ آہستہ قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کے اندر چلتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اگلے منظر میں انہیں وزیراعظم عمران خان کے سامنے کھڑا دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹک ٹاک پی ایس ایل 7 اور 8 کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیاNode ID: 637486
وزیراعظم عمران خان سفید کاغذ پکڑے بیٹھے ہیں اور رمیز راجہ ان سے کہتے ہیں ’پی ایم، ٹائم‘۔
وزیراعظم رمیز راجہ کی طرف دیکھتے ہیں اور ان کے ساتھ چلتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کے کسی دوسرے کمرے میں پہنچ جاتے ہیں۔
اگلے سین میں وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ساتھ کھڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس موقع وزیراعظم کہتے ہیں کہ ’ساتویں پی ایس ایل کو اوپن کررہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور پبلک کو انٹرٹین کرے گی۔‘
پی ایس ایل کا اشتہار بلاشبہ پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے منفرد ہے لیکن کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں میں دلچپسی رکھنے والے افراد کو تھوڑا ذہن پر زور ڈالنے کے بعد پتہ چل گیا ہوگا کہ اس طرح کا اشتہار شاید پہلے بھی انہوں نے کہیں دیکھا ہے۔
Just a preview of what's to come
Catch all the action starting from our curtain raiser on 27th January at 6:30 PM.
Kon araha hai stadium? #HBLPSL7 l #LevelHai pic.twitter.com/mZUw1ESORf— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 25, 2022
کھیلوں میں دلچپسی رکھنے والے لوگوں کو یقیناً 2012 کے لندن اولمپکس کا پروموشنل اشتہار یاد ہوگا۔ اس اشتہار میں ڈینیل کریگ (جو اس وقت جیمز بونڈ سیریز میں 007 کا کردار نبھا رہے تھے) اور ملکہ الزبتھ کو دکھایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل یہ پرومو دراصل لندن اولمپکس کے پروموشنل اشتہار کی کاپی ہے۔
عمیر علوی نامی صارف نے پی ایس ایل کے اشتہار پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’رمیز راجہ جیمز بانڈ، اور وزیراعظم انگلینڈ کی ملکہ ہیں۔‘
ڈاکٹر فہیم احمد نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل کے اشتہار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ تو کرلو اوریجنل کرلو کپتان۔‘
دوسری جانب کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے صارفین پی ایس ایل کے پروموشنل اشتہار کو سراہا بھی رہے ہیں۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے لکھا ’کیا لیول ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا۔‘
ہمنا نامی صارف نے لکھا ’وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کو فروغ دے رہے ہیں میں نے سب کچھ دیکھ لیا ہے۔‘