انہوں نے پرنس محمد بن فہد یونیورسٹی سے فنانس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ فوٹو العربیہ
اغارید احسان عبدالجواد حال ہی میں سعودی عرب کے ایسٹرن ریجن میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینئر مینجمنٹ ٹیم کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اغارید عبدالجواد فنانس میں متعدد کارپوریٹ سیکٹرز میں وسیع تجربے کے ساتھ تجزیاتی پیشہ ور ہیں۔ وہ انگریزی اور فرانسیسی دونوں زبانوں پرعبور رکھتی ہیں۔
سعودی خاتون شپنگ، لاجسٹکس اورسرمایہ کاری کے میدان میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مختصر اور طویل مدتی سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں اور مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے کے علاوہ اہم کاروباری فیصلوں کے بارے میں بھی اہم معلومات رکھتی ہیں۔
سعودی عرب کی عبدالجواد ہولڈنگ کمپنی میں بورڈ کے چیئرمین کی بیٹی ہیں، جو گلوب گروپ کی سرمایہ کاری کی شاخ ہے۔
یہ ادارہ عرب خطے کی سرفہرست لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں میں سے ایک ہے، اس کمپنی کو عبدالجواد کے دادا نے 1976 میں قائم کیا تھا۔
اغارید ستمبر2020 سے سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی تمکین عریبیہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن ہیں۔
عبدالجواد ہولڈنگ کمپنی میں فنانس ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں، اس ادارے میں وہ یہ ذمہ داری 2015 سے نبھا رہی ہیں۔ اسی دوران 2016 میں وہ اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سربراہ بن گئیں۔
سعودی خاتون2020 سے گلوبل میرین سروسز میں فنانس اور بجٹنگ ڈائریکٹر ہیں اور اس ادارے میں وہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن ہیں۔
انہوں نے2015 سے پانچ سال تک سپلائی چین ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کی مہارت حاصل کی ہے۔
اگست 2014 سے ایک سال سے زائد عرصے تک انہوں نے سعودی فرانسی بینک میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔
اغارید احسان نے2010 میں ظہران اہلیہ سکولز سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے الخبر میں قائم پرنس محمد بن فہد یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سےانہوں نے 2014 میں فنانس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
فرانسیسی زبان سیکھنے کے لیے انہوں نے 2018 میں باقاعدہ ڈپلومہ حاصل کیا۔ اس وقت وہ لیول 3 چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ کی امیدوار ہیں اور توقع ہے کہ اسی سال سرٹیفیکیشن حاصل کر لیں گی۔