Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارب میں 70 سے زیادہ حوثی ہلاک، 16 فوجی گاڑیاں تباہ

عرب اتحاد نے چوبیس گھنٹے کے دوران 24 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 24 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے جمعے کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 16 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 70 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
قبل ازیں عرب اتحاد کے ترجمان نے یمن کے صوبے صعدہ میں جیل پر حملے کے حوثیوں کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ جہاں پر حملہ کیا گیا وہ حوثیوں کا سپیشل کیمپ تھا، جو کہ قانونی حیثیت کا حامل فوجی ہدف تھا۔

شیئر: