عرب اتحاد کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے، 90 دہشت گرد ہلاک
اتوار 23 جنوری 2022 22:25
ام ریش چھاؤنی اور دیگر مقامات پر حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچا- (فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مارب اور البیضا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 17 عسکری آپریشن کیے گئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد نے اتوار کو بیان جاری کرکے کہا کہ عسکری آپریشن کے دوران 90 حوثی دہشت گرد مارے گئے اوران کی 8 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع نے انٹرنیٹ پر بیان جاری کیا ہے کہ الجوبہ اور حریب محاذوں پر حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی جھڑپیں چل رہی ہیں- سرکاری افواج نےحوثیوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
فوج کی گولہ باری اور لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں سے دسیوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ ام ریش چھاؤنی اور آس پاس کے مقامات پر حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
یمنی وزارت دفاع نے بتایا کہ فوج کے توپخانے نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر زبردست گولہ باری کی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں