درعیہ میں فامولا ای کا آغاز، وزیر کھیل نے افتتاح کیا
’پہلے راؤنڈ میں 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 22 رائیڈروں نے شرکت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
’پہلے راؤنڈ میں 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 22 رائیڈروں نے شرکت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
’پہلے راؤنڈ میں 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 22 رائیڈروں نے شرکت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
درعیہ میں فارمولا ای 2022 کا افتتاح ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے معروف رائیڈر شریک ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے کل جمعہ کو افتتاح کیا ہے۔
فارمولا ای الدرعیہ کے پہلے راؤنڈ میں ہالینڈ کے رائیڈر نک دی فریز نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ریس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوا جس کے پہلے راؤنڈ میں دو حادثات ہوئے جن کے باعث پرتگال اور برطانیہ کے رائیڈر ریس سے محروم ہوگئے۔
پہلے راؤنڈ میں 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 22 رائیڈروں نے شرکت کی ہے۔
ان کا تعلق برطانیہ، جرمنی، امریکہ، چین، فرانس، انڈیا، موناکو اور دیگر ممالک سے تھا۔
واضح رہے کہ فارمولا ای الدرعیہ 2022 کے ضمن میں فیملی کے مختلف افراد کے لیے متعدد سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔
بچوں کے لیے فارمولا ای کی طرز پر بنی گاڑیاں کھیلنے کے لیے موجود ہیں جبکہ ویڈیو گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔