Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائر کی جان بچالی گئی، دل کا دورہ پڑ گیا تھا

’معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ زائر کا دل دھڑکنے سے بند ہوگیا ہے جبکہ سانس رک گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام میں موجود ہلال احمر کی ٹیم نے ایک زائر کی جان بچالی جسے جمعہ کی نماز کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ زائر حرم مکی شریف میں تیسرے توسیعی حصے میں موجود تھا۔
حرم مکی شریف کے ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’جمعہ کی نماز کے دوران اطلاع ملی تھی کہ ایک زائر کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہے‘۔
’اطلاع ملنے پر قریب ترین ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زائر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور معائنہ شروع کردیا‘۔
’معلوم ہوا کہ زائر کا دل دھڑکنے سے بند ہوگیا ہے جبکہ سانس رک گئی ہے‘۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’ٹیم نے سب سے پہلے سانس کی بحالی کے لیے حرم کے مختلف حصوں میں موجود اے ای ڈی آلے کو استعمال کیا‘۔
’بعد ازاں دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کے لیے کوششیں کی گئیں جو جلد ہی بار آور ہوگئیں‘۔
’مریض کی بنض اور سانس بحال کرنے کے بعد اسے فوری طور پر اجیاد ہسپتال منتقل کیا گیا‘۔
’وہاں کی طبی ٹیم نے معائنہ کیا اور بعد ازاں اسے فوری طور پر کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں ضرورت کے مطابق کامیاب آپریشن کیا گیا ہے‘۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’مذکورہ زائر کی جان بچانے میں سب سے اہم کردار سانس کی بحالی کے لیے حرم میں نصب اے ای ڈی آلہ ہے جسے ہلال احمر نے حرم انتظامیہ کے تعاون سے متعدد جگہوں پر نصب کر رکھا ہے‘۔

شیئر: