عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 27 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے سنییچر کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 13 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 90 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
قبل ازیں عرب اتحاد کے ترجمان نے یمن کے صوبے صعدہ میں جیل پر حملے کے حوثیوں کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔