Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلمی کے بولرز ناکام، اسلام آباد یونائیٹڈ 9 وکٹوں سے کامیاب

شعیب ملک نے پشاور زلمی کو کچھ سہارا دیا لیکن 25 رنز پر وہ بھی واپس پویلین لوٹ گئے۔(فوٹو: اے ایف پی)
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
اسلام یونائیٹڈ نے 169 رنز کا ہدف آسانی سے 16 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایلکس ہیلز 82 اور رحمان اللہ گرباز 27 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
یونائیٹڈ کی جانب پال سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا دھویں دار آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں کے آگے زلمی کے بولرز بے بس نظر آئے۔ 
دونوں کے درمیان 112 رنز کی پارٹنر شپ بنی جس کے بعد پال سٹرلنگ 25 گیندوں پر 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر رن آوٹ ہوگئے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد پشاور زلمی نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے یاسر خان اور ٹام کوہلر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ٹام کوہلر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
پشاور زلمی کا دوسرا نقصان یاسر خان کی وکٹ گرنے کی صورت میں ہوا ۔ وہ 14 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
یاسر خان کے بعد طلعت حسین بھی دو رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے حیدر علی 15 رنز ہی بنا پائے۔
بعد ازاں شعیب ملک نے پشاور زلمی کو کچھ سہارا دیا لیکن 25 رنز پر وہ بھی واپس پویلین لوٹ گئے۔
بین کٹنگ نے 26 رنز بنائے، وہ حسن علی کا شکار بنے۔
یاد رہے کہ اتوار کو پی ایس ایل کا دوسرا میچ لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا آغاز شام سات بجے ہو گا۔

شیئر: