وزیر ماحولیات کا کنگ خالد وائلڈ لائف ریسرچ سنٹر کا دورہ
وزیر ماحولیات کا کنگ خالد وائلڈ لائف ریسرچ سنٹر کا دورہ
اتوار 30 جنوری 2022 16:03
جانورں کی افزائش اور بحالی کے علاقے میں 20 ہرن آزاد کئے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر برائے ماحولیات، پانی و زراعت اور نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر عبدالرحمان الفضلی نے گذشتہ روز سنیچر کو التھامہ میں کنگ خالد وائلڈ لائف ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر نے دورے کے دوران مملکت میں جنگلی حیات کی قدرتی رہائش گاہوں میں خطرے سے دوچار مقامی جانوروں کی افزائش اور آبادکاری کے پروگراموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
جنگلی حیات کی آبادکاری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
عبدالرحمان الفضلی نے وائلڈ لائف مرکز کے مختلف شعبوں اور وہاں کئے جانے والے مختلف کاموں کے بارے میں پروگرام میں شرکت کی جس کے بعد جانوروں کے لیے سنٹر کے اندر بنائے گئے نئے کلینک اور لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔
وزیرموصوف نے اپنے دورہ کے دوران خاص عرب النسل ہرن کی افزائش کے یونٹس اور دیگرمخصوص پہاڑی جانوروں کی بحالی کے علاقوں اور کام کا بھی جائزہ لیا۔
وزیر ماحولیات عبدالرحمان الفضلی نے دورے کے اختتام پر جانورں کی افزائش اور بحالی کے علاقے میں خاص نسل کے 20 ہرن آزاد کئے۔