سعودی عرب میں محکمہ جنگلی حیات نے الخبر شہر میں آنے والے شیر کو قابو کرلیا۔ شیر کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں سے آیاـ
سبق نیوز نے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہری آبادی میں ایک شیر گھوم رہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم کوطلب کرلیا جنہوں نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن دینے کے بعد اسے محفوظ طریقے سے محکمے کے ہسپتال میں منتقل کردیا۔
ھسپتال میں معائنہ کرنے کے بعد یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ شیر کس کا ہے اور کہاں سے آبادی میں آیا۔
واضح رہے جنگلی حیات کے قانون کے مطابق شہری آبادی والے علاقے میں درندوں کو پالنےپر چند ماہ قبل پابندی عائد کردی گئی تھی۔