Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم فروری سے بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والوں پر نئی پابندی کیا؟

ٹرانسپورٹ وہی استعمال کرسکیں گے جن کا توکلنا پر سٹیٹں محصن ہوگا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں منگل یکم فروری 2022  سے پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری و نجی اداروں، تفریحاتی مراکز، سپورٹس سینٹرز، بازاروں اور مالز میں وہی کارکن، صارفین اور معاملات کی پیروی کرنے والے داخل ہوسکیں گے جو بوسٹر ڈوز لگواچکے ہوں گے اور توکلنا ایپ پر ان کی صحت کا ریکارڈ ’محصن‘ (امیون) درج ہوگا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ یکم  فروری سے بری، بحری اور ریلوے ٹرانسپورٹ وہی لوگ استعمال کرسکیں گے جن کا توکلنا ایپ پر سٹیٹں محصن ہوگا۔
ٹیکسیوں، رینٹ اے کارز، ٹیکسی ایپس، اندرون و بیرون شہر مسافر بسوں، جازان اور جزیرہ فرسان آنے جانے والے جہازوں  میں وہی لوگ داخل ہوسکیں گے جو محصن ہوں گے۔ توکلنا ایپ پر صحت حالت کے طور پر محصن کا ریکارڈ انہی لوگوں کا ہوگا جو بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہوں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور کے ترجمان سیف السویلم نے تجارتی مراکز اور دکانوں کے مالکان سے کہا ہے کہ یکم فروری  2022 سے توکلنا ایپ کے ذریعے ملازمین، صارفین اور ملاقاتیوں کی صحت حالت چیک کی جائے۔ ایسے کسی بھی شخص کو جس کی صحت حالت توکلنا ایپ پر محصن درج نہ ہو اسے مارکیٹ یا دکان یا مرکز میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ اس کی خلاف ورزی پر تجارتی مراکز اور اداروں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

 

 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: