پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم پر غور کرنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے پیر کو اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اس سال سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئےآئینی ترمیم پر غور کرنا چاہئے۔‘
مزید پڑھیں
-
اگر عمران خان نہ ہوتے تو ملک دیوالیہ ہو چکا ہوتا: فواد چوہدریNode ID: 631601
’اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے، تو یہ بہت بڑا کام ہو گا۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سر جوڑیں۔‘
اس سال سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئےآئینی ترمیم پر غور کرنا چاہئےاگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہےتو یہ بہت بڑا کام ہو گا سیاسی جماعتیں اپنےاختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سرجوڑیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 31, 2022