ٹورانٹو...کینیڈین وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی 12 اپریل کو کینیڈا کا دورہ کریں گی اور پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔ انہیں اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملالہ کے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اقدامات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ملالہ کو اعزازی شہریت دینے پر کینیڈا بھر کو فخر ہے۔ملالہ کو اعزازی شہریت دینے کی تقریب میں شرکت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے حملہ کرنے والوں کو جرات مندانہ جواب دیا۔ ملالہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کو خطاب کرنے والی کم عمر ترین خاتون ہوں گی۔د ریں اثناءملالہ نے کہا ہے کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کا دعوت نامہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ کینیڈا پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ عظیم ہیروز کے وطن کینیڈا جانے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔واضح رہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ نے اکتوبر 2014میں ملالہ کو اعزازی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔