Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عراق میں زرعی تعاون کے معاہدے پر دستخط 

ماحولیات، آبی و زرعی و غذائی امور میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عرب اور عراق نے زرعی تعاون، مویشیوں اور مچھلیوں کی افزائش کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عراقی رابطہ کونسل کے ماتحت زرعی کمیٹی کا تیسرے سیشن کا اجلاس پیر کو ریاض میں منعقد ہو اہے۔
سعودی وفد کی قیادت وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی اور عراقی وفد کی قیادت وزیر زراعت انجینیئر محمد کریم الخفاجی نے کی۔

زرعی کمیٹی کا تیسرے سیشن کا اجلاس ریاض میں ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)

ماحولیات، آبی و زرعی و غذائی امور میں باہمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 
مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ملک پودوں کی پیداوار، نباتاتی آفات کے انسداد، صحرا کو پھیلنے سے روکنے کے طور طریقوں، جنگلات و چراگاہوں کے تحفظ، زرعی مارکیٹنگ کے طریقوں، زرعی پیداوار کے تجارتی لین دین پر توجہ مرکوز کریں گے۔ 
معاہدے کے تحت سیمینار اور ورکشاپس ہوں گے۔ نمائشیں لگائی جائیں گی۔ زرعی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ سعودی عراقی رابطہ کونسل کے تحت مشترکہ ورکنگ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

شیئر: