جازان شہد میلہ ختم، 20 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا
’میلے کے دوران کم وبیش 6 ہزار کلو شہد فروخت کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
جازان میں منعقد ہونے والا ساتواں شہد میلے ختم ہوگیا جس میں مجموعی طور پر 20 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا ہے۔

سعوی پریس ایجنسی کے مطابق میلے کے دوران کم وبیش 6 ہزار کلو شہد فروخت کیا گیا ہے۔
جازان شہد میلے میں 50 سے زیادہ تاجروں نے مختلف قسم کی شہد کے سٹال لگائے تھے۔

میلے کے ضمن میں بچوں سمیت فیملی کے مختلف افراد کے لیے متعدد نوعیت کے تفریحی پروگرام بھی رکھے گئے تھے۔