Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساتویں جازان شہد میلے کا آغاز، درجن سے زائد اقسام کے شہد دستیاب

مییلے میں 15 سے زائد اقسام کے شہد رکھے گئے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
ساتویں جازان شہد میلے کا آغاز ’العیدابی‘ کمشنری میں کیا گیا۔ میلے میں 15 سے زائد اقسام کے علاقائی شہد شائقین کے لیے رکھے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  گزشتہ برسوں میں جازان شہد میلہ مملکت کے طول وعرض میں غیر معمولی طورپر مشہور ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کے مختلف شہروں سے شہد کی صنعت سے وابسطہ افراد میلے میں شرکت کرنے آتے ہیں۔

میلے میں شائقین کو شہد کے بارے میں مفید معلوما ت فراہم کی جاتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

میلے میں آنے والوں کو شہد کی صنعت کے بارے میں اہم معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جس میں انہیں شہد کی افادیت اور اس کے حصول کے طریقے کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔
شہد میلے کا مقصد جازانی شہد کے بارے میں لوگوں کو متعارف کرانا ہے۔ میلے میں آنے والے مختلف انواع کے شہد کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہیں جن میں سب سے مقبول جازانی بیری کا شہد ہے۔
گزشتہ چھٹے شہد میلے میں 16 ٹن جازانی شہد کی فروخت ہوئی تھی جس کی مالیت 65 لاکھ ریال کے قریب تھی ۔ گزشتہ برس کے میلے میں 20 لاکھ ریال مالیت کا شہد فروخت کیا گیا تھا۔

شیئر: