Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں 80 نئی فیکڑیوں کے لیے لائسنس جاری

 فیکٹریوں کی تعداد دس ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے(فوٹو روئٹرز) 
سعودی وزارت صنعت ومعدنیات نے دسمبر 2021 کے دوران 3.2 ارب ریال سے زیادہ سرمائے والی 80 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق مملکت میں فیکٹریوں کی مجموعی تعداد دس ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔ 
صنعتی و معدنیاتی معلومات کے قومی مرکز نے رپورٹ میں بتایا کہ جن نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے گئے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق کاغذ اورغذائی اشیا سے ہے۔ کاغذ اور غذائی اشیا کی 24 اور معدنیات کی 11 فیکٹریاں قائم کرنے کے لیے لائسنس جاری ہوئے ہیں۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ 90 فیصد لائسنس مقامی شہریوں نے حاصل کیے جبکہ 3.75 فیصد لائسنس مشترکہ فیکٹریوں کے لیے جاری کیے گئے۔ 6.25 فیصد لائسنس غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دیے گئے ہیں۔ 

شیئر: