Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ لیول ہی اور ہے‘، وزیراعظم عمران خان کا چینی انتظامات پر تبصرہ

چین کے دورے پر موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران ایک گفتگو میں پاکستان سپر لیگ کا سلوگن استعمال کیا تو یہ مناظر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئے۔
چین سے سامنے آنے والے مناظر میں واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ ایک سٹیڈیم میں تماشائیوں کی نشست پر موجود رہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔
سرمائی اولمپکس میں پاکستان صرف سکی انگ کے مقابلے میں شریک ہورہا ہے۔ ایک کھلاڑی اور پانچ آفیشلز سمیت پانچ رکنی پاکستانی دستہ افتتاحی پریڈ کا حصہ تھا۔ تقریب میں 91 ملکوں کے 2000 سے زائد ایتھلیٹس شریک تھے۔
پاکستانی وفد میں شامل فواد چوہدری نے تقریب سے متعلق ٹویٹ میں لکھا کہ ’درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن سٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کے لیے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں۔‘
کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل نے بھی پاکستانی دستے کے میدان میں آنے کو موضوع بنایا تو اس کی تفصیل بھی شیئر کی۔
سرمائی اولپمکس کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی وزیراعظم، چینی صدر شی پنگ، روسی صدر پوتن سمیت 20 سے زائد عالمی سربراہ شریک ہوئے۔
20 فروری تک جاری رہنے والے اولمپکس کے دوران 1290 خواتین اور 1581 مرد ایتھلیٹس کامیابی کے لیے میدان میں اتریں گے۔

شیئر: